امریکی صحافی مارک سیگل صحافت کا میر جعفر ہے ‘ آل پاکستان مسلم لیگ

APML

APML

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صحافت ایک انتہائی معتبر پیشہ ہے ‘صحافی حق و سچ تک رسائی ‘ اس کی ترویج اور اس کی عوام تک منتقلی کا نہ صرف عزم و حوصلہ رکھتا ہے بلکہ اس کیلئے راہ کی کسی مشکل کی پرواہ نہیں کرتا اور سب کچھ قربان کرکے بھی حق و سچ کا علم بلند کرکے صحافت کی آبرو رکھتا ہے مگر ہوس دولت کا شکار صحافت کی آڑ میں کرپٹ وبد کردار سیاستدانوں سے پیسے لیکر ان کی لابنگ کرنے والا امریکی صحافی مارک سیگل صحافت کا میر جعفر ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر سید شہاب الدین شاہ حسینی اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کی جانب سے سابق آرمی چیف وسابق صدر پاکستان اور اے پی ایم ایل کے چیئرمین پرویز مشرف پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت اور ان الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ مشرف کےخ لاف مارک سیگل کا بیان اور تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ اور پاکستان و عوام کیخلاف سازش ہیں۔

جس کے تانے بانے کرپشن کے شہنشاہوں سے ملتے ہیںاور کل تک بینظیر کی لابنگ کرنے والا مارک سیگل آج دولت وشہرت کے لالچ میں مسٹر کرپشن اور مسٹر ٹین پرسنٹ کے اشاروں پر ناچ ناچ کر مشرف پرجھوٹے الزامات کے ذریعے نظریاتی صحافیوں کا اعتبارمجروح کرکے ان کیلئے مشکلات کھڑی کررہا ہے۔