امریکی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان،2 خواتین ہلاک
Posted on March 25, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
US Snowfall
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے، مختلف حادثات میں 2خواتین جان سے گئیں۔
کولو راڈو میں طوفان اور برف باری کے باعث ڈینور ایئر پورٹ بند کرنا پڑا اور پروازوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی۔
برفانی طوفان نے اب وسط مغربی ریاستوں کا رخ کر لیا ہے، وسکونسن میں 12 انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
ہارٹ فورڈ شہر میں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 خواتین ہلاک ہو گئیں۔ وسکونسن کے گورنر اسکاٹ واکر نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ۔
میسیپی ، فلوریڈا اور الاباما سمیت کئی ریاستوں میں طوفانی ہواوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔