نیویارک (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے افغان سویلین ہلاکتوں کے حوالے سے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پیر کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ہزاروں افغان سویلین افراد کے خاندان انصاف سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے پاس امریکی فوج کے خامیوں سے بھرے نظام انصاف کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
یاد رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے بھی امریکی فوج کے ہاتھوں عام افغان شہریوں کی ہلاکتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔