واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کی امیگریشن پر پابندی لگا دینی چاہیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کسی کو بھی امریکا میں داخلے سے روک سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ اورلینڈو حملے کی وجہ مسلمان خاندان کو امریکا میں آنے دینا ہے، لینڈو میں حملہ ہرامریکی شہر ی پر حملہ ہے اگر سخت جواب نہیں دیا گیا تو امریکا باقی نہیں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارامیگریشن نظام بالکل تباہ ہوچکا ہے صدربنا تو اس نظام کو تبدیل کردونگا، طالبان کے لوگ عوام کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں وقت آگیا ہے کہ اب مساجد کی نگرانی کی جائے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر بن گیا تو لوگوں کومسلح کرکے اسلامی شدت پسندوں سے لڑنے کا کہوں گا، اب انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔