نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی نیوز چینل این بی سی نے اپنے میزبان برائن ولیمز کو عراق میں فائرنگ کی زد میں آنے کی جھوٹی کہانی سنانے کے اعتراف کے بعد معطل کر دیا۔
ٹی وی کے مطابق وہ ناقابل معافی عمل کے لیے چھ ماہ تک معطل رہیں گے اور اس دوران انھیں تنخواہ نہیں ملے گی۔ ولیمز نے دعوی کیا تھا کہ عراق جنگ کی کوریج کے دوران ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر سے اترنا پڑا۔