یو ایس اوپن: جوکووچ اور سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Djokovic, Serena Williams

Djokovic, Serena Williams

نیویارک (جیوڈیسک) ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور امریکا کی سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ نیو یارک میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے تھا، سربین کھلاڑی نے یہ میچ سات چھ، چھ سات، چھ دو اور چھ چار سے اپنے نام کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

جاپان کے کی نشیکوری بھی سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اسلیس وافرینکا کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز ایونٹ میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز کی پیش قدمی جاری ہے۔ انہوں نے اٹلی کی فلیویا پینیٹا کو چھ تین اور چھ دو سے ہرا کر لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔