نیویارک (جیوڈیسک) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں روسی ٹینس سٹار ماریہ شیرا پووا نے کامیابی حاصل کر لی۔ انجری کا شکار آسٹریلیا کے نِک کرگیوس کو ہم وطن عالمی نمبر 235 جان مِل مین سے اپ سیٹ شکست ہو گئی ۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
روسی ٹینس کوئین ماریہ شیرا پووا کی ایونٹ میں پیشقدمی جاری ، روسی سٹار نے ہنگری کی تیما بابوش کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھائی ۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں سات چھ کی شکست کے بعد زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی ۔
ایونٹ کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے عالمی نمبر چودہ نِک کرگیوس میچ کے دوران زخمی ہو گئے ۔ ان کو اپنے ہی ہم وطن عالمی نمبر 235 جان مِل مین کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا ۔