لاہور (جیوڈیسک) ہر سال منظور کیے جانے والے اس بِل کے ذریعے کانگریس امریکی حکومت کے دفاعی اخراجات کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلق کئی اہم پالیسی امور کی بھی منظوری دیتی ہے۔
امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دے دی، پاکستان کی امداد میں کٹوتی کر کے 15کروڑ ڈالر کر دی گئی۔
امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دی ہے، سینیٹ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ نامی یہ بل دس کے مقابلے میں 87ووٹوں سے منظور کیا، بِل میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جو پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے دیئے جائیں گے۔
گزشتہ سال امریکا نے اپنے دفاعی بجٹ میں پاکستان کے لیے”کولیشن سپورٹ فنڈ”کی مد میں 70 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے، بل میں امریکی امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کر دی گئی ہے۔