امریکا: طیارہ حادثے میں بچ جانیوالی سات سالہ بچی کو ہوش آگیا

Survivors Girl

Survivors Girl

کینٹکی (جیوڈیسک) چار روز قبل امریکا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والی سات سالہ بچی کو ہوش آگیا۔

حادثے کے بعد بچی مردہ والدین کو دیکھ کر انہیں سوتا ہوا سمجھی تھی، امریکی ریاست Kentucky کے مغربی جنگلات میں چار روز قبل ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، جس میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، لیکن اس حادثے میں سات سالہ بچی Sailor Gutzler معجزانہ طور پر بچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ انجن کی خرابی کے باعث جنگل میں گرا، جس کے تیس منٹ بعد سات سالہ سیلر کو ہوش آیااوروہ پنے ماں باپ، 9 سالہ بہن اور 10 سالہ کزن کو مردہ دیکھ کر انھیں سوتا ہوا سمجھی،سیلر نے جلتے ہوئے جہاز سے ایک لکڑی کو جلا کر مشعل بنائی اور جنگل میں چلنا شروع کر دیا اور آخرکار ایک گھر تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، سیلر کو اب ہوش آگیا ہے، اسے حادثے میں حیرت انگیز طور پر کوئی جان لیوا زخم نہیں آئے، جہاز کے ملبے میں ملنے والے کیمرے سے حادثے سے قبل بدقسمت خاندان کی یادگار تصاویر بھی ملی ہیں۔