کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ٹیلی فون پر شکایت موصول ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار مسلح حملے کا نشانہ بن گئے۔
حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 پولیس اہلکاروں اور 2 شہریوں سمیت کُل 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کولوراڈو کے شہر ڈینور کے قصبے ڈگلس کے جوار میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں ڈگلس کے پولیس ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ صبح 6 بجے کے قریب ٹیلی فون پر ایک شکایت موصول ہوئی جس کے جواب میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں نامعلوم مسلح شخص نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
بیان کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملہ آور نے 2 شہریوں کو بھی زخمی کیا جبکہ حملہ آور کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔