امریکی صدر نے نقل مکانی کرنیوالے افغان شہریوں کیلئے امداد کی منظوری دیدی

Joe Biden

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر نے افغانستان میں حالیہ واقعات سے مجبور ہوکر نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں کی امداد کے لیے 10 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس رقم کی ادائیگی پناہ گزینوں سے متعلق امریکی ایمرجنسی فنڈ سے کی جائے گی جب کہ امداد سے پناہ گزینوں کی غیر متوقع ضروریات، تنازعات کا شکار افراد اور دیگر افراد کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ اس فنڈ سے ان 20 ہزار افغان مترجمین کی مدد بھی کی جائے گی جو امریکی فوج کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

امداد بین الاقوامی تنظیموں ، این جی اوز ، امریکی حکومت اوراس کے اداروں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔