امریکی صدر نے کورونا سے بچاؤ کیلئے فائزر کی گولیوں کی خریداری دوگنا کر دی

Joe Biden

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر کی گولیوں کی خریداری دوگنا کر دی۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد فائزر کی گولیوں کی تعداد 1کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،ہم نے پہلے ہی فائزر گولیوں کا دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے، اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے بارے میں فکر مند رہیں لیکن گھبرائیں نہیں تاہم اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی گئی تو یہ خطرے کی بات ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے 22 دسمبر کو فائزر کی Paxlovid گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔