امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائڈن کا کہنا ہے کہ ملک میں صہونیت مخالف حملوں میں اضافہ باعثِ خدشات ہے اور اس قسم کے حملے ناقابل قبول ہیں۔
بائڈن نے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے ملک گیر بڑھنے والے یہودیوں پر حملوں پر توجہ مبذول کرائی۔
حالیہ چند ہفتوں سے تیزی آنے والے حملوں کے ’ناقابلِ قبول‘ اور ’امریکی اقدار کے برخلاف‘ ہونے کا اشارہ دینے والے بائڈن نے واضح کیا کہ کسی بھی امریکی شہری کو مذہبی اقدار اور اعتقاد کے باعث خطرات کا سامنا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
خیال رہے کہ امریکی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کرنے کے عمل کے ساتھ ہی بعض امریکی شہروں میں یہودیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں تیزی آنے کی اطلاع دی گئی تھی۔