امریکہ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست شکاگو میں، ٹیکس کی ادائیگی اور روس کے ساتھ تعلقات سے متعلق حقائق کو پوشیدہ رکھنے کی وجہ سے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پولیس کی سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ شہر کے مرکز میں واقع فیڈرل پلازہ کے سامنے سے شروع ہوا ۔

مظاہرے کی جگہ پر لگائے گئے میوزک سسٹم کی وجہ سے احتجاجی مظاہرہ حقیقی معنوں میں ڈانس پارٹی میں تبدیل ہو گیا ۔

مظاہرین نے رنگین پلے کارڈوں اور رنگا رنگ لباسوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے اور ان کی پالیسیوں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے پلے کارڈوں پر “حقائق امریکہ کو آزاد بنائیں گے”، “ٹرمپ استعفیٰ دو”، “حقائق ٹرمپ سے بالاتر ہیں” اور ” ہم حقائق جاننا چاہتے ہیں” کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور تک مارچ کی اور پورے راستے میں نعرے لگائے۔