امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن اسکاٹش شہر گلاسکو میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر ملک میں گرین انجری کے حوالے سے مراعات متعارف کروا چکے ہیں، تاہم جوبائیڈن کی جانب سے تجویز کردہ بل میں کوئلے کی صنعت پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی ہے۔
اسی تناظر میں کرائے گئے ایک سروے میں ہر دس میں سے چھ امریکی شہریوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر تشویش ظاہر کی۔
اس سروے کے مطابق پچپن فیصد امریکی شہریوں نے کانگریس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے موثر قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔