امریکی صدر کو جوہری حملے کا اختیار، کانگریس میں بحث چھڑ گئی

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹں (جیوڈیسک) واشنگٹن میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دینے کا اختیار کے عنوان سے اجلاس ہوا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایٹمی حملے کا اختیار ہونا چاہیے یا نہیں؟ پر بحث ہوئی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر مستحکم ہیں، وہ امریکی قومی سلامتی کے مفاد کے برعکس فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ امریکا کے صدر غیر مستحکم ہیں، ان کا فیصلے کرنے کا عمل بہت خیالی ہے۔ وہ جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں جو کہ امریکا کی قومی سلامتی کے مفاد کے برعکس ہو۔ دیگر سینیٹرز نے بھی اس ایشو پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام میں سے کسی کو اجلاس میں جواب دہی کےلیے پیش نہیں کیا گیا۔ امریکی صدر نے اگست میں بیان دیا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری پروگرام نہ روکا تو ایسا غضب ڈھادیں گے کہ دنیا نے پہلےنہ دیکھا ہو گا۔