امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن روس۔یوکرین جنگ پر بات چیت کے لیے برسلز میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پولینڈ کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاوس ترجمان جین ساکی نے بائیڈن کے دورہ یورپ میں پولینڈ کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ۔
امریکی صدر بدھ کے روز برسلز روانہ ہونگے جہاں وہ نیٹو اور جی سیون اجلاس کے بعد یورپی کونسل کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔
بعد ازاں بائیڈن جمعے کے روز وارسا روانہ ہونگے جہاں وہ پولش ہم منصب آندرے دودا سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ اورپولینڈ کے درمیان یوکرین کو سابقہ سویت یونین ساختہ جنگی طیاروں کی فراہمی پرنا چاقی پیدا ہو گئی تھی۔