واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدر ولامیرپوٹن کو جنگی مجرم قراردے دیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے رپورٹرز سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین پر حملے کے ذمہ دار روسی صدر ولامیرپوٹن ہیں ۔یوکرین میں ہونے والی تباہی پر میں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدرجوبائیڈن نے جوکہا وہ ان کے دل کی آواز تھی۔یوکرین میں روسی حملے سے تباہی کے مناظردیکھ کریہ ان کا ذاتی ردعمل تھا۔
روس نے امریکی صدرکے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے ناقابل قبول اورناقابل معافی قراردیا۔ روسی صدرکے ترجمان دمتری پیسکوو نے بیان میں کہا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان ناقابل قبول اورناقابل معافی ہے۔
صدرپوٹن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بمباری سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔