واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباماکا خاتون اول مشعیل اور بیٹیوں کے ہمراہ اسکول کا دورہ، بچوں کیساتھ خود بھی بچے بن گئے۔ کیا امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشعیل نے دوبارہ اسکول میں داخلہ لے لیا ہے یا پھر ان کا دل پھر سے بچہ بننے کیلئے مچلنے لگا ہے۔
اس تصویر کو دیکھ کر تو کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔امریکی صدرباراک اوباماگذشتہ روز مارٹن لوتھر کنگ ڈے آف سروس کے موقع پر خاتون اول مشعیل اور بیٹیوں کے ہمراہ واشنگٹن کے مقامی اسکول کے دورے پرپہنچے جہاں کم عمر بچوں سے ملتے ہی وہ خود بھی بچے بن گئے۔
اپنے عہدے اور رتبے کو یکسر بھلائے کم عمر بچوں کیساتھ ننھی منی کرسیوں پر بیٹھے یہ فیملی جہاں کلاس روم ایکٹیویٹیز میں حصہ لیتی اور کریونز سے کلرنگ کرتی دکھائی دی وہیں بچوں سے باتیں کرتے ہوئے انکے ہوم ورک میں بھی مدد کرتی رہی۔