نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا کسز میں ووٹنگ کا آغاز آئیووا میں ہو گیا ہے جس میں ڈیمو کریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کے فائنل صدارتی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
امریکی صدارتی انتخابات کے طریقہ کار میں پہلا مرحلہ کا آغاز آئیووا میں ہو گیا ، ریاست آئیووا کے رہائشی وائٹ ہائوس کی دوڑ کے لیے مہینوں پر پھیلے 2016کے انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعما ل کریں گے ۔یہاں سیاسی جماعتیں اپنے طور پر براہِ راست کاکسز منعقد کر رہی ہیں جس میں ڈیمو کریٹک اور ریپبلکنز جماعتوں کے نامزد صدارتی امیدواروں میں فائنل امیدوارکا چنائو ہو گا۔
آئیووا کی اکتیس لاکھ آبادی میں پانچ لاکھ چوراسی ہزار ڈیمو کریٹک ووٹرز، چھ لاکھ گیارہ ہزار ری پبلکنز جبکہ سات لاکھ پچیس ہزار آزاد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ آٹھ نومبر تک اٹھارہ سال کی عمر میں پہنچنے والا امریکی شہری بھی یکم فروری کو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
آئیووا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد صدارتی امیدواروں میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سینیٹر برنی سینڈرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔جبکہ ری پبلکنز کے ڈونلڈ ٹرمپ، جیب بش اور ٹیڈ کروز ایک دوسرے کے سخت حریف سمجھے جا رہے ہیں۔ امریکی انتخابات میں کاکسز نجی معاملہ ہے، جنہیں سیاسی جماعتیں اپنے طور پر براہِ راست منعقد کرتی ہیں۔