ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہےکہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ امریکا مان لے کہ وہ پابندیاں لگا کر اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکا کا اثر بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ دیگر ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے۔