ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو میں وزارتِ خارجہ کے دفتر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں در آنے والی حالیہ خرابی جلد دور ہو جائے گی اور تعلقات دوبارہ بہتر ہوجائیں گے۔
روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان حالیہ کشیدگی کسی نئی سرد جنگ کا آغاز نہیں ہے مگر اس کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔
سرگئی لاوروف کا یہ بیان روسی اور یوکرائینی وزرائے توانائی کے درمیان آج برسلز میں ہونے والی ملاقات سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔