ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) روس میں اسرائیلی سفیرالیگزینڈر بین زوی نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے ماسکو اور واشنگٹن کے ساتھ شام اور ایران کی صورت حال پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کے سربراہوں کے درمیان ایک اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بین زوی نے ہفتہ کو “سپوتنک” ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک صرف ایک آئیڈیا ہے۔ اس اجلاس کی تاریخ یا جگہ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ہماری طرف سے ہم وفود کی میزبانی کے لیے تیار ہیں لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس مرحلے پر صرف اتفاق اور افہام و تفہیم پایا جا رہا ہےکہ یہ ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں شام ، ایران اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مسائل پر بحث کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اکتوبر کو ساحلی شہر سوچی میں روسی صدر ولادی میر پوتین اور اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے درمیان مذاکرات کے بعد تاریخ اور جگہ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔