اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہر مسئلے کا الزام پاکستان پر لگانا ٹھیک نہیں، موجودہ حالات میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
افغانستان میں مقیم دہشتگرد سرحد پار کارروائیاں کرتے ہیں، چین کیساتھ معاشی اور عسکری تعلقات 60 کی دہائی سے قائم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کی فوجی امداد میں کمی کر کے امریکا دہشت گردوں کو فائدہ پہنچائے گا، امریکی پابندیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔