لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے سعودی فضائیہ کے افسر کو 13 سالہ لڑکے کے اغوا اور اس کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 35 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے سارجنٹ ماذن الطیبی پر الزام تھا کہ اس نے 2013 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں شراب کے نشے میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ابتدا میں ماذبن الطینی نے اپنے جرم سے انکار کیا تاہم بعد میں اس نے اقبال جرم کرلیا۔
عدالت نے ملزم کے جرم کو دیکھتے ہوئے اسے 35 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالتی ترجمان کا کہنا تھا کہ مجرم پے رول کا مستحق نہیں اور اسے اپنی سزا نیواڈا کی ریاستی جیل میں کاٹنی پڑے گی۔