امریکی وزیر دفاع غیر ملکی دورے کا آغاز اسرائیل سے کریں گے: پینٹاگان

US Secretary of Defense

US Secretary of Defense

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ہفتے کے روز اپنا غیر ملکی دورہ شروع کر رہے ہیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹن اس دورے میں اسرائیل، جمرنی، برطانیہ اور بیلجیم میں نیٹو اتحاد کے صدر دفتر جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع اپنے ہم منصبوں اور دیگر سینئر ذمے داران کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ بات چیت میں بین الاقوامی دفاعی تعلقات کی اہمیت، امریکا کی جانب سے مزاحمت اور دفاع کی پاسداری کو مضبوط بنانے اور مستقل سیکورٹی اور اخراجات کے بوجھ کو نیٹو اتحاد پر تقسیم کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق آسٹن اسرائیل کے دورے کے دوران میں اہم علاقائی امور پر بات چیت کریں گے جن میں اسرائیل کو ایران، لبنان اور شام کی جانب سے درپیش سیکورٹی خطرات سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی تہران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش پر ،،، اسرائیل کو گہری تشویش محسوس ہو رہی ہے۔ امریکا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں مئی 2018ء میں جوہری معاہدے سے علاحدہ ہو گیا تھا۔

جولائی 2015ء میں طے پانے والے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کی مخالفت پہلے روز سے ہی عیاں رہی ہے۔