امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے فرانسیسی، جرمن اور برطانی ہم منصبوں کے ساتھ یوکرائن سمیت دو طرفہ و علاقائی موضوعات پر بات چیت کی۔
امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ بلنکن نے فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لی دریاں، جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا باربوک اور برطانیہ کی وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں روس کی یوکرائن کے خلاف جارحیت کے مقابل باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اور اس بات پر اتفقِ رائے کا اظہار کیا گیا ہے کہ مزید آگے بڑھنا روس کے لئے سنجیدہ نتائج پیدا کرے گا۔
وزراء نے یوکرائن کی آزادی، خودمختاری اور زمینی سالمیت کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ ایران کے اپنے جوہری پروگرام میں تیزی لانے پر بھی اندیشوں کا اظہار کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے چین کےسیاسی و اقتصادی دباو کے مقابل لتھوانیا کے ساتھ اتحاد کا اظہار کیا اور لیبیا میں جلد از جلد انتخابات کے انعقاد کی کوششوں پر بات چیت کی۔