فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکہ وفاقی ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ ریاست فلوریڈا سے ریاست مسی سیپی کے شہر آکسفورڈ جا رہا تھا لیکن موٹر میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ریاست آلباما کے ٹسکالوسا ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
ٹسکالوسا کے قریبی علاقے نارتھ پورٹ کے بلدیہ مئیر بوبی ہرنڈون کے بیان کے مطابق طیارے کے مسافر فلوریڈا میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
وفاقی ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق طیارہ ڈبل موٹر والا اور 1984 کا ماڈل تھا۔