نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ کیلی فورنیا کے “موہاوے صحرا” میں خلائی جہاز کی تجرباتی پرواز کی جارہی تھی۔
جہاز میں دو پائلٹ سوار تھے، جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ “ورجن گیلکٹک” Virgin Galactic نامی کمپنی ایسے خلائی جہازوں کا تجربہ کررہی ہے۔
جس میں وہ مسافروں کو سیاحت کی غرض سے خلا میں لے کر جائے۔ خلا میں مشن بھیجنے کی ناکامی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن رسد لے کر جانے والا راکٹ اڑان کے 6 سیکنڈز کے بعد تباہ ہوگیا تھا۔