امریکی ریاست میسیسپی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

Mississippi

Mississippi

جیکسن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مسیسیپی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔ایک انجن کا چھوٹا طیارہ ریاست مسیسیپی کی کاؤنٹی Attala میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں پائلٹ سمیت ایک مسافر ہلاک ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افرادکی لاشیں ملبے سے مل گئی ہیں، دو نشستوں والے طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، حادثے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔