امریکی ریاست میں آتش فشاں سے لاوے کا بہائو رک گیا

Volcano

Volcano

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست جزیرے میں آتش فشاں پہاڑ سے نکلنے والے لاوے کا بہاؤ رک گیا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کا رخ گاؤں پاہوا کی جانب تھا، حکام نے خطرے کے پیش نظر سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دس میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بہنے والا لاوا سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ کر نے کے بعد اب رک گیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ لاوا جنوب مشرق میں جنگل کی جانب بہہ کر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔