امریکا کی جنوبی ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک

Flood

Flood

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث آئے سیلاب نے چھ افراد کی جان لے لی جبکہ پانچ ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

ٹینیسی، لوئزیانا، مسیسیپی، اوکلاہوما اور ٹیکساس کے مختلف حصوں میں بیس انچ بارش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ایک بجلی گھر میں سیلابی پانی بھرنے سے ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔