نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور بگولوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی، متعدد افراد زخمی، جبکہ 50 سے زائد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ورجینیا اور شمالی کیرولائنا سمیت دیگر ریاستوں میں پچاس سے زائد بگولے ریکارڈ کیے گئے، سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں کے باعث کئی درخت گر گئے جبکہ پچاس سے زائد گھر مکمل تباہ ہو گئے۔
ان ریاستوں میں ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں، طوفان کے باعث اب تک تین ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔