واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکا کے ایک ہزار فوجی اور دیگر اہلکار آئندہ چار سے چھ ہفتوں کے دوران مشن کا آغاز کریں گے۔ تربیتی مشن کا انعقاد سعودی عرب، ترکی اور قطر میں ہو گا۔
پہلے سال میں پانچ ہزار شامی باغیوں کو تربیت دی جائے گی۔ امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور تربیت دینے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ جسے بعد میں ایوان نمائندگان نے منظور کر لیا۔