امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونگے

Taliban

Taliban

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ اور افغان طالبان کے مابین تعطل کی شکار مکالمت اگلے ہفتے سے دوبارہ قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ،فی الحال ان مذاکرات میں طالبان کے ساتھ قومی اہمیت کے کئی امور پر بات چیت کے لیے دو ہفتے کا وقت رکھا گیا ہے۔

ان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران اور اس کے ممکنہ حل کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔

دوحہ مذاکرات کے اس نئے دور میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب تھامس ویسٹ کریں گے۔