ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آئندہ جمعرات امریکی میزبانی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اس آن لائن کانفرنس میں شرکت کے لیے چین، بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے چالیس ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں واشنگٹن اور ماسکو نے ایک دوسرے پر پابندیاں بھی عائد کیں اور ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو بھی اپنے ہاں سے نکال دیا تھا۔
مغربی ممالک اور ماسکو کے درمیان روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی سنائی گئی سزائے قید اور یوکرائن کے مسئلے پر بھی اختلافات شدید ہو چکے ہیں۔