امریکہ کیخلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ اسلم خان

 Karachi Press Club

Karachi Press Club

کراچی : امریکی ڈرون حملوں کے خلاف نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان ( این ایف ایچ آر پی) کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت فورم کے چیئرمین اسلم خان نے کی مظاہرے سے این ایف ایچ آر پی کے مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر عبدالرحیم ،ریحان احمد خان، تبسم ناز و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈرون حملے بند کروانے کیلئے اقوام متحدہ میں بھر پور آواز اٹھائے اسلم خان نے کہا کہ ڈرون حملے اسلام و ملک کے خلاف گہری سازش ہیں تاہم ایسے کیسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم آج سے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ مردہ باد مہم چلانے کا با ضابطہ اور کھل کر اعلان کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے این ایف ایچ آر پی کا اجلاس بھی جلد طلب کریں گے انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف کرروائی کے نام پر اب تک سینکڑوں بے گناہوںکی جان لے چکا ہے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں اور یہ ہلاکتیں امریکی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم امریکی جارحیت کے خلاف میدان میں نکل آئے کیونکہ یہی وقت اور حالات کا تقاضہ ہے۔