امریکا کا یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے امن اقدام کا خیرمقدم

Yemen War

Yemen War

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے محکمہ خارجہ نے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے پیش کردہ نئے امن اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’امریکا سعودی عرب اور جمہوریہ یمن کی حکومت کے یمن میں جنگ بندی اورسیاسی عمل کی بحالی کے لیے عزم کا خیرمقدم کرتا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا:’’ہم تمام فریقوں پر زوردیتے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے فوری طور پرجنگ بندی کے عزم کا اظہار کریں اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کا آغازکریں۔‘‘

ترجمان نے بتایاکہ ’’امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹِم لنڈرکنگ کی قیادت میں ٹیم اقوام متحدہ ، سعودی عرب ، یمنی حکومت،عُمان اور دوسرے علاقائی شراکت داروں سے جامع انداز میں بات چیت کررہی ہے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔‘‘