نیویارک (جیوڈیسک) امریکی کے 111 سالہ شہری الیگزینڈر امچ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا کے گیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق امریکی شہر نیو یارک سٹی کے رہائشی رالیگزینڈر امچ 1903 میں پولینڈ میں پیدا ہوئے۔
اور پھر 1950 میں امریکا ہجرت کر گئے، الیگزینڈر نے روان برس فروری میں اپنی 111 ویں سالگرہ بنائی تھی اور گزشتہ ماہ اپریل میں انھیں دنیا کا سب سے معمر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔
دنیا کے معمر ترین شخص کا کہنا ہے کہ ان کی لمبی زندگی کا راز والد کی جانب سے مللنے والی بہترین موروثی خصوصیات ہیں جن کی عمر بھی تقریبا 90 سال تھی لیکن آپ کی اپنی زندگی لمبی عمر تک زندہ رہنے کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ الیگزینڈر امچ نے 1995 میں 92 سال کی عمر میں اپنا شاعری کا ایک مجموعہ تخلیق کیا تھا اور اب بھی اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔