کیلی فورنیا(جیوڈیسک)امریکا 2025 تک انسان کو مریخ تک پہنچانے کی تیاری کر رہا ہے، ناسا نے ایک سیارچے کو کیپسول میں قید کر کے خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنا لیا۔ امریکا کے صدر بارک اوباما چاہتے ہیں کہ ناسا ایک ایسا سیارچہ بنائے جسے چاند کے قریب مدار میں چھوڑا جاسکے اور بعد میں خلا باز اس کی مدد سے مریخ میں داخل ہوسکیں۔
مریخ کے مدار تک رسائی کا یہ اقدام 2021 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے 2030 تک مریخ میں انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کی جائے گی۔ کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق اس منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ2.65 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس مقصد کیلیے بہت زیادہ وزن اٹھانے والا ایک راکٹ تیار کیا جارہا ہے جبکہ ایک بڑا خلائی کیپسول بھی بنایا جائے گا جوسیارچوں کو مدار میں لے جاسکے۔