امریکا میں 80 سالہ قاتل کو شادی کی اجازت

Charles Manson

Charles Manson

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) اجتماعی قتل کی واردات میں ملوث مجرم چارلس مینسن کو شادی کا اجازت نامہ کیلیفورنیا کی کنگز کائونٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

رواں ماہ 7 نومبر کو جاری ہونے والے اس اجازت نامے میں کنگز کائونٹی نے 80 سالہ قاتل چارلس مینسن کو 26 سالہ ایفٹن ایلین برٹن سے شادی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ مس برٹن نے تقریبا 9 سال قبل مڈ ویسٹرن میں واقع اپنی رہائشگاہ کو خیر باد کہہ کر جیل کے قریب سکونت اختیار کرلی تھی۔

تاکہ وہ اپنے ہونے والے شوہر چارلس مینسن کے قریب رہ سکے۔ 26 سالہ ایفٹن ایلین برٹن اپنے ہونے والے شوہر کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے متعدد ویب سائٹس کو بھی چلا رہی ہیں۔ کیلیفورنیا کی کنگز کائونٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اجازت نامے میں شادی کی تاریخ درج نہیں کی گئی ہے تاہم جوڑے کو 90 روز کے اندر شادی کرنے کا کہا گیا ہے۔

مقررہ وقت گزر جانے کے بعد انھیں دوبارہ اپلائی کرنا پڑے گا۔ برٹن کا میں کہنا تھا کہ وہ اور چارلس آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ ایفٹن ایلین برٹن کا کہنا تھا کہ وہ چارلس مینسن کے مقدمے پر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔

کیونکہ شادی کے بعد اسے اس مقدمے کی معلومات تک رسائی کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔ واضع رہے کہ چالرس مینسن 1969 میں ہونے والے اجتماعی قتل کی واردات میں سزا یافتہ ہے۔ چارلس مینسن کو 2027 سے قبل پیرول کی اجازت بھی نہیں ہے۔