فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی وزیر ِ خارجہ جین یوس لے ڈرائن نے متحدہ امریکہ کو افغانستان کے معاملے میں ذمہ داریوں کو پورا کی اپیل کی ہے۔
لے ڈرائن نے ہفتہ وارروزنامہ لے جورنل دو دیمانچے کو افغانستان کے معاملے پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 20 اگست کو منعقد ہونے والے نیٹو کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں امریکہ کو افغانستان کے معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی اپیل کی ہے، امریکہ کو افغانستان سے متعلقہ افراد کے انخلا کے عمل کو سہل بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
لے ڈرائن نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ زیادہ مؤثر اور مضبوط طریقے سے اس کام کو سر انجام دینا چاہیے۔
آزادی اور قانونی مملکت کا دفاع کرنے والے افغانیوں کی زندگیوں کو تحفظ میں لینے کا مقصد ہونے کا ذکر نے والے لے ڈرائن نے بتایا ہے کہ ہم فرانس جانے کے خواہاں افغان شہریوں کو طیاروں کے ذریعے لانا چاہتے ہیں تا ہم کابل ہوائی اڈے تک رسائی کے معاملے میں ہمیں مشکلات در پیش ہیں۔
انہوں نے طاقت کے زور پر اقتدار پر قبضہ کرنے والے طالبان کو تسلیم نہ کرنے پر زور بھی دیا ہے۔
افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کا گھڑ نہ بننے افغانی عوام کو مدد فراہم کرنے کی ضرورت کا اشارہ دینے والے لے ڈرائن نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ افغانستان کی تازہ صورتحال کی روشنی میں خطے کا استحکام اہم ہے۔
انہو ں نے اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے کہ اس بنا پر جی۔7 اور نیٹو کے علاوہ روس، ایران اور چین کے بھی شامل ہونے کسی معاہدے کو طے کیا جانا چاہیے۔