ایریزونا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ایری زونا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہو کر رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی، آگ پر قابو پانے میں 2 سو سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
ایری زونا کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث قریبی رہائشی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ آگ نے 8 سو ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
امدادی کارروائیوں میں 2 سو سے زائد فائر فائٹرز، 40 فائر انجنز اور ائیر ٹینکر حصہ لے رہے ہیں جبکہ مزید امدادی کارکن جلد پہنچ جائیں گے۔