نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے نظام زندگی شدید متاثر کیا، ریاست آرکنساس اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا۔
امریکی ریاست آرکنساس میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے درخت اکھڑگئے۔ درخت گرنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ امریکا کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔ آرکنساس اور ٹینسی میں مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔