کینیڈا(جیوڈیسک)امریکااور کینیڈامیں برفانی طوفان سینظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ کینیڈامیں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ نیویارک سمیت پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ساڑھے چھ لاکھ گھربجلی سیمحروم ہیں اورسڑکیں ٹریفک کیلیے بندکردی گئیں۔
گذشتہ سال آنے والے سینڈی طوفان کی تباہ کاریاں ابھی مکمل طور پر ختم بھی نہیں ہوئی تھیں کہ امریکا کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیاور یہ طوفان ہے برفباری کا۔ شمال مشرقی ریاستیں خصوصا نشانہ ہیں مسلسل گرتی برف اور طوفانی ہواں کا۔ نیویارک میں ہر طرف برف ہی برف ہے۔ پروازوں کی آمدورفت منسوخ ہونے کے علاہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔
نیویارک میں ساڑھے چارہزارسے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ میسا چوسیٹس میں گاڑیاں چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ چھ لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں ۔ نیویارک، کنیکٹیکٹ، میساچوسٹس اور رہوڈ آئی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔برفانی طوفان کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مختلف ریاستوں میں ہنگامی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔
بوسٹن میں لوگوں کو شام چار بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت برفانی طوفان سے نمٹنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ تجارتی مراکز بند کئے جار ہے ہیں۔ اور لوگوں نے کھانے پینے کی چیزیں اکھٹا کرنا شروع کر دی ہیں۔