امریکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں ائیرشو کے دوران طیارے کو آگ لگ گئی۔ پائلٹ اور ساتھی کرتب باز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اوہائیو کے ڈیٹون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرشو میں طیارے کا پائلٹ اور اس کا ساتھی کرتب باز مختلف کرتب دکھا رہے تھے کہ اچانک طیارہ توازن کھو کر زمین سے جا ٹکرایا۔
نیچے گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں پائلٹ اور طیارے کے پروں پر کرتب دکھانے والا اس کا ساتھی زندگی کی بازی ہار گیا۔