اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا بھاشا ڈیامر ڈیم میں تعاون پر تیار ہے اور امریکا بھاشا ڈیم کی فزی بلیٹی رپورٹ بنانے کے لیے سرمایہ فراہم کرے گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا معاملہ، زیر غور آیا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں امریکی تعاون سے، بین الاقوامی سرمایہ کار ملکوں اور اداروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے جو معاہدہ کیا ہے امریکا اس کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے گی۔