امریکا بیس بال ورلڈ سیریز،بوسٹن نے کارڈینلز کو 2-4 سے ہرا دیا

Baseball

Baseball

بوسٹن (جیوڈیسک) امریکا میں جاری بیس بال کی ورلڈ سیریز میں بوسٹن ریڈ سوکس کی ٹیم نے سینٹ لوئس کارڈینلز کو چار دو سے ہرا دیا۔

بوسٹن میں کھیلے گئے بیس بال میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کارڈینلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،ریڈ سوکس ٹیم کی جانب سے جونی گومز کے غیر متوقع تین رنز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد بیسٹ آف سیون ورلڈ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی تک مقابلہ دو دو سے برابر ہے۔