واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں پیدائش سے قبل ہی بچے کو قتل کر دینے والی خاتون کو ایک سو سال سزائے قید سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ لین نے ایک حاملہ خاتون کو اپنے گھر میں لے جانے کے بعد زبردستی اس کا پیٹ چیر کر اس سے بچہ نکلوایا اور اس دوران بچے کی ہلاکت واقع ہو گئی۔
27 سالہ حاملہ خاتون ولکنز نے اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔ عدالت نے خاتون پر جرم ثابت ہونے پر خاتون کو ایک سو سال سزائے قید سنا دی۔