سیلما (جیوڈیسک) امریکی ریاست الباما کے شہر سیلما میں آج سیاہ فام امریکیوں اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کو سراہنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ سیلما کے تاریخی ایڈمنڈ پیٹس پل پر سیاہ فارم امریکیوں اور اقلیتوں کے ووٹ کے اندارج کے راستے میں حائل رکاوٹوں کیخلاف مارچ کرنے والوں کی یاد میں تقریب ہوئی۔ جہاں آج ہی کے دن50 سال پہلے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں پرریاستی جبر کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر باراک اوبامہ نے مارچ کےشرکا کی کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر جارجیا سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس جان لیوس نے کہا کہ سیلما یاد کراتا ہے کہ ہمیں ابھی انصاف اور برابری کیلئے مزید جدوجہد کر نا ہوگی۔ جان لیوس نے 1965 میں ہونے والے مارچ میں نوجوان رہنما کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ آج کل سیلما کے نوجوانوں نے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس میں ان کا مطالبہ ہے کہ تاریخی ایڈمنڈ پیٹس پل کا نام تبدیل کر کے جان لیوس پل رکھا جائے۔